سڈنی(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے 2 سابق کپتانوں نے آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اور بولنگ پرمایوسی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستانی بولرز کی بولنگ سمجھ سے باہر ہے ،رنز کیسے رکیں گے جب فیلڈ صحیح سیٹ نہیں ہوگی۔سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بولرز کی پرفارمنس سے مایوسی ہوئی ،اتنے تجربے کار کھلاڑی کے ہونے کے باوجود ٹیم کی یہ کارکردگی مایوس کن ہے۔کرکٹ ایکسپرٹ عالیہ رشید کا کہنا ہے کہ ہم نے فاسٹ بولرز کو اوور ریٹ کیا ہوا ہے ،میچ ہمیں اسپنرز یا پھر بیٹسمین جتواتے ہیں۔