سڈنی(نیوزایجنسیاں) یاسر شاہ کی کارکردگی عرش سے فرش پر آ گئی اور یوں انہوں نے رنز دینے کی چھٹی سنچری مکمل کرلی۔قومی ٹیم کے لیگ اسپنر گزشتہ 12 میں سے 6 اننگز میں 100 سے زائد رنز کی پٹائی برداشت کر چکے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز انہوں نے 30 اوورز میں 4.40 کی اوسط سے 132 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔، اس سے قبل میلبورن ٹیسٹ کی واحد اننگز میں انہوں نے 5.04 کی اوسط سے 207 رنز دیے اور 3 شکار کرسکے تھے، برسبین ٹیسٹ کی پہلی باری میں 2.98 کی اوسط سے 129 رنز دے کر یاسر نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا، دوسری اننگز میں 10 اوورز میں 45 رنز کے بدلے میں ایک وکٹ حاصل کی۔ ناقص کارکردگی کے سبب عالمی نمبر ون بولر کے اعزاز سے محروم ہونے کے بعد اب وہ ٹاپ 10 کی فہرست میں بھی شامل نہیں ہیں۔
ث