تازہ تر ین

کشتیاں جلا دیں …. سپر لیگ لاہور میں ہی ہو گی

لاہور(نیوزایجنسیاں) چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے پر دو ٹوک فیصلہ سنا دیا۔ کشتیاں جلا کر دبئی کا آپشن ہی ختم کر دیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے جائزہ کیلئے ویسٹ انڈیز اسی ماہ پاکستان آئے گی،ساری کشتیاں جلادی گئی ہیں،فیصلہ کرلیا ہے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا،فائنل کیلئے دبئی کا گراﺅنڈ بک تھا اب منسوخ کردی گئی ہے،پنجاب پولیس ،رینجرز اور فوج سپورٹ کریں گی۔چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا کشتیاں جلا کر فیصلہ کر لیا اور اب پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہو گا۔ انہوں نے کہا سیکورٹی کیلئے حکومت کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ویسٹ انڈیز کا 3 رکنی وفد رواں ماہ لاہور آئے گا۔ نجم سیٹھی نے مزید کہا انٹر کلب ٹورنامنٹ میں 2500 ٹیمیں شریک ہوں گی جس کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ واضح رہے 2016 میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کا فائنل دبئی میں ہوا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain