وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان بھارت میں نریندر مودی سے زیادہ مقبول ہیں اور وہ چاہیں تو وہاں بھارتی وزیراعظم کے جلسے سے بڑا جلسہ کرسکتے ہیں
فواد چوہدری نے پاک بھارت تعلقات ميں کشیدگی کی بنیادی وجہ نریندر مودی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت سے اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔