تازہ تر ین

ملازمہ زیادتی کیس …. چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے جوڈیشل افسر کے گھر میں کم سن ملازمہ پر تشدد کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سے آئندہ 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بچی کو تشدد کے بعد جلانے کی کوشش کی گئی تھی ¾معاملے کو سمجھوتے کے بعد دبادینے کا سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا۔یاد رہے کہ 3جنوری کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج کے گھر میں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن ملازمہ کے والد نے جج اور ان کی اہلیہ کو معاف کردیا تھا عدالت میں پیشی کے موقع پر بچی کے والد کا کہنا تھا کہ انہیں عدالت کی جانب سے ملزم جج اور ان کی اہلیہ کو ضمانت دینے پر کوئی اعتراض نہیں۔10 سالہ بچی کے والد کی جانب سے بیان حلفی میں تحریر کیا گیا تھا کہ انھوں نے کسی دباو¿ کے بغیر راضی نامہ کرلیا ہے اور وہ مقدمہ میں نامزد جج کو فی سبیل اللہ معاف کرتے ہیں ¾عدالت جج یا ان کی اہلیہ کو بری کرے یا ضمانت دے انھیں کوئی اعتراض نہیں۔بچی کے والد نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ انھوں نے اپنے طور پر معاملے کی چھان بین کی ہے اور انھیں پتہ چلا ہے کہ یہ کیس جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔اس کے بعد اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود خان نے بچی پر تشدد کرنے والے حاضر سروس جج کی اہلیہ ملزمہ ماہین ظفر کی عبوری درخواست ضمانت 30 ہزار روپے کے مچلکے کے عوض منظور کرتے ہوئے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ملازمہ پر تشدد کا معاملہ اس وقت منظرعام پر آیا تھا جب تشدد زدہ بچی کی تصویریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔حاضر سروس جج کے گھر سے بچی کی برآمدگی کے بعد پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ابتدائی طور پر بچی نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ سیڑھیوں سے گری جس سے اس کی دائیں آنکھ پر چوٹ آئی ¾ہاتھ پر موجود زخم سے متعلق اس کا کہنا تھا کہ وہ چائے گرنے سے جلا ہے تاہم ایف آئی آر کے مطابق، کم سن ملازمہ کا کہنا تھا کہ وہ تقریباً 2 سال سے جج کے گھر میں رہ رہی ہے۔گھریلوتشدد کیس، متاثرہ بچی طیبہ کے معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تشدد کیس،متاثرہ بچی طیبہ کے معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، ذرائع ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کرے گا،طیبہ کو فیصل آباد سے لانے کیلیے ٹیم بھجوائی جائے گی، متاثرہ بچی طیبہ کو والدین فیصل آباد لے گئے۔ میڈیکل بورڈ میں پمز کے نامور ڈاکٹر اور ماہر نفسیات شامل ہیں،میڈیکل بورڈ کی تشکیل کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain