تازہ تر ین

پاک-امریکا تعلقات کیلئے امریکی سینیٹر باب میننڈیز، جو بائیڈن کی عمران خان سے بات چیت کے خواہاں

امریکی سینیٹر باب مینڈیز نے کہا کہ انہوں نے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن پر زور دیں کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات دوبارہ استوار کی کوشش کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان سے بات کریں۔

سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ تعلقات کے چیئرمین نے امیریکن پاکستانی پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (اے پی پی اے سی) کے بورڈ رکن ڈاکٹر طارق ابراہیم کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب میں اس قسم کی بات چیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سے کی گئی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے سینیٹر نے کہا کہ ’میرے خیال میں اس طرح کی بات چیت کرنا ہمارے لیے اچھا ہوگا اور آپ جانتے ہیں ہماری جب ایسی بات چیت ہوتی ہے وہ ایماندار ہوتے ہیں اور اس کا مطلب یہ کہ وہ شفاف بھی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں کہ جب کوئی معاہدہ ہوگا ہم اس پر تعلقات تعمیر کریں گے اور جب کوئی اختلاف ہوگا ہم اس پر بات کریں گے کہ اس اختلاف کو کس طرح دور کرسکیں۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک غیر معمولی لمحہ ہے جس میں ایک ایسا رشتہ ہے جو دوبارہ پہلے جیسا بنایا جاسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر ہم اس پر(تعلقات) دوبارہ استوار کرسکتے ہیں تو مجھے امید ہے کہ ہم اسے توسیع دے سکتے ہیں، صرف پاکستان کے فوجی اور سیکیورٹی تناظر میں میں نہیں بلکہ بہت وسیع تناظر میں، اتنی بڑی نوجوان آبادی کے بارے میں بات کی جائے تو یہ اس معاشی حرکیات کو استوار کرنے کا زبردست موقع ہے جو ہم تخلیق کرتے ہیں‘۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain