پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ایئرٹریفک کنٹرولرز گلڈ کے چھٹے جنرل باڈی انتخابات ہوئے جس میں آصف رسول 211 ووٹ لیکر صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
ایئرٹریفک کنٹرولرز گلڈ کے چھٹے جنرل باڈی انتخابات میں عبدالمنان ملک جنرل سیکرٹری، غلام مصطفیٰ موریجو ساؤتھ ریجن کے نائب صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ راحیل مقصود 117 ووٹ لیکر نارتھ ریجن کے نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔
سلمان نذیر نارتھ اور عبدالصمد مگسی ساؤتھ ریجن کے فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین الیکشن کمیٹی نے ایئر ٹریفک کنٹرولرز گلڈ کے انتخابات کے نتائج جاری کیے۔