چنیوٹ (خصوصی رپورٹ) معمر شخص کی 13 سالہ لڑکی کے ساتھ شادی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ چناب نگر پولیس نے کھڑکن میں چھاپہ مار کر 13 سالہ شبانہ کی 60 سالہ محمد یار سے شادی ناکام بنا دی۔ پولیس نے ملزم اور باراتیوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی پہلی بیوی سے اولاد نہیں تھی۔ ملزم کی 12 کے قریب منگنیاں ہوچکی ہیں۔ اس سے قبل محمد یار کی شادی شبانہ کی پھوپھی سے ہوئی تھی جس نے اس سے طلاق لے لی تھی۔ تھانہ چناب نگر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
