لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج ایک بار پھر عوام کے سوالوں کے جواب دیں گے، وہ ٹیلی فون کے ذریعے عوامی شکایات سنیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آج ساڑھے تین بجے” آپ کا وزیراعظم “پروگرام میں شرکت کریں گے، عمران خان،شہریوں کےسوالوں کا براہ راست جواب دیں گے،جبکہ شکایات اور تجاویز سنیں گے۔
وزیر اعظم اپنی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی شہریوں کو آگاہ کریں گے۔
