تازہ تر ین

اسلام آباد یونائٹیڈ کی تیاری بہت اچھی ہے، شاداب خان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائٹیڈ کی تیاری بہت اچھی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے کرکٹ کھیلنا مشکل ہے۔ آسٹریلیا میں بھی کورونا تھا لیکن بی بی ایل کے میچز چلتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے لیے بہت پرجوش ہوں اور اسلام آباد یونائٹیڈ نے اچھی تیاری کی ہے۔ ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑی وہی ہیں جو ٹیم کے ساتھ پہلے سے ہیں۔
شاداب خان نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کو ریلیز بھی کرنا پڑا ہے۔ پی ایس ایل 6 میں بھی ہماری کارکردگی بہت اچھی تھی اور امید ہے اس دفعہ پی ایس ایل کی ٹرافی جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پی ایس ایل بھی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گی۔ فرنچائز کرکٹ میں ٹیم کی ضرورت کے حساب سے کھیلتا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain