اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ائیرپورٹ پر حکام نے مسافر سے 6 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، مالاکنڈ کا میر سجاد نامی رہائشی ائیرپورٹ پہنچا تو ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے مشکوک حرکات پر سامان کی تلاشی لی جس میں سے 6 کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم منشیات سعودی عرب لے جانا چاہتاتھا۔
اے ایس ایف حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے انٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا۔