ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ میں دبنگ خان کے نام سے مشہور سلمان خان نے اپنے پڑوسی کو وارننگ دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے پڑوسی کو خبردار کیا کہ وہ جائیداد کے تنازع میں مذہب کو نہ لائیں، سلمان خان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ہندو ہیں جبکہ والد مسلمان ہیں۔ میرے بھائیوں کی بیویاں ہندو ہیں، ہم سب تہوار مناتے ہیں۔ سلمان خان نے پڑوسی کی خبر لیتے ہوئے کہا کہ آپ پڑھے لکھے ہیں کوئی غنڈہ چھاپ نہیں جو میرے اوپر بے تکے الزامات لگا رہے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ آج کل یہ بہت آسان ہے کچھ لوگوں کو اکٹھا کرو اور سوشل میڈیا پرغصہ نکالو۔ سلمان خان کا ممبئی کے قریب پنول میں فارم ہاوس ہے جس کا ان کے پڑوسی کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔ سلمان خان نے پڑوسی پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے، پڑوسی نے سلمان خان پر جائیداد ہتھیانے اور لوگوں کو قتل کر کے فارم ہاوس میں دفنانے کے الزامات عائد کئے تھے۔