کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد 36.14 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44887.77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا اور پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.08 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 9 کروڑ 69 لاکھ 39 ہزار 523 شیئرز کا لین دین ہوا۔
