لاہور: (ویب ڈیسک) پولیس نے صحافی حسنین شاہ کے قتل کے مرکزی ملزم عامر بٹ کو جیل روڈ سے گرفتار کرلیا۔
سی آئی اے پولیس نے ملزم عامر بٹ کو کار شو روم سے گرفتار کیا۔ عامر بٹ کی گرفتاری 3 مبینہ شوٹرز کی گرفتاری کے بعد عمل میں آئی۔ پولیس کے مطابق عامر بٹ گولڈ ایشا جیولرز کا مالک ہے۔ عامر بٹ ساندہ کا رہائشی ہے۔ صحافی حسنین شاہ کو لاہور پریس کلب کے باہر قتل کیا گیا تھا۔
خیال رہے لاہور پریس کلب کے سامنے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی تحقیقات میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
