لاہور ( ویب ڈیسک ) نیوز لیک کیس میں حکومتی وکیل نے تحقیقات مکمل ہونے کا بیان واپس لے لیا اور کہا ہے کہ یہ بیان غلط فہمی پر مبنی تھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے 13 فروری کو وکلاکو بحث کیلئے طلب کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نیوز لیک کیس میں سرکاری وکیل نے تحقیقات مکمل ہونے کا بیان واپس لے لیا ہے اور ہائیکورٹ سے مہلت دینے کی استدعا کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے تحقیقات مکمل ہونے کا بیان غلط فہمی کی بنیاد پر دیا تھا اور درحقیقت تحقیقات ابھی جاری ہیں۔واضح رہے کہ سرکاری وکیل نے گزشتہ روز سماعت کے دوران نیوز لیک سکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے کا بیان دی تھا جس پر عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔