کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 67.28 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44955.05 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.15 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ 6 کروڑ 68 لاکھ 89 ہزار 457 شیئرز کا کاروبار ہوا۔
