نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی خاتون کے 2 سالہ بچے نے مذاق میں ہزاروں ڈالر کا آن لائن سامان آرڈر کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ امریکہ میں رہائش پذیر مدھو کمار نامی خاتون کے ہاں پیش آیا جہاں ایک ہفتے تک آن لائن آرڈر کی جانے والی چیزیں ڈیلیور ہوتی رہیں۔ خاتون کا خیال تھا کہ یہ آرڈر ان کے بڑے بچوں یا پھر شوہر نے آن لائن کیا ہو گا لیکن جب تفتیش کی گئی تو یہ حرکت ان کے 2 سالہ بیٹے کی نکلی۔ ایانش نے والدہ کے فون سے ویب سائٹ پر ہزاروں ڈالر مالیت اشیا کا آرڈر دے ڈالا۔
اس سامان میں کرسیاں، گلدان اور سجاوٹ کا دیگر سامان تھا جو کہ اب گھر میں سجا دیا گیا ہے۔ مدھو کہتی ہیں انہیں بیٹے پر بالکل غصہ نہیں ہے کیونکہ وہ تو ابھی معصوم ہے اور اب تو ایسا کر چکا ہے جس سے وہ محظوظ ہو رہی ہیں۔