ممبئی: (ویب ڈیسک)
سابق بھارتی کرکٹراوربالی وڈ کی اداکارہ ہیزل کیچ بیٹے کے والدین بن گئے۔
یوراج سنگھ اور ہیزل کیچ نے 25 جنوری کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کوبیٹے کی خوشخبری سنائی۔ دونوں نے میڈیا سے پرائیوسی برقراررکھنے کی بھی درخواست دی۔
سیلبریٹی جوڑے نے بچے کی پیدائش پرمبارکباد اورنیک خواہشات کا اظہارکرنے پراہلخانہ، دوستوں اورپرستاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
یوراج سنگھ اورہیزل کیچ نے دسمبر 2016 میں شادی کی تھی۔ یوراج سنگھ نے 2019 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔
