تازہ تر ین

دریائے راوی پر کوئی ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں، نیا شہر بن رہا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ دریائے راوی پر کوئی ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں، نیا شہر بن رہا ہے، اسلام آباد کے بعد دوسرا شہر پلاننگ کے تحت بنے گا۔ وزیراعظم نے روڈا کے زیر انتظام رکھ جھوک کے مقام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بیس ارب ڈالر کا منصوبہ ہے، اس سے لوگوں کو نوکریاں ملیں گی، بغیر پلاننگ ہاؤسنگ سوسائٹیز بنتی جا رہی ہیں، شاید کسی کو غلط فہمی ہے کہ یہ ہاؤسنگ سوسائٹی بن رہی ہے، اسلام آباد کے بعد پلاننگ کے تحت دوسرا شہر بننے جا رہا ہے، دریائے راوی ختم ہوتا جا رہا ہے، منصوبے سے راوی کو محفوظ بنایا جائے گا، ہماری آبادی بڑھ رہی ہے، نئے شہروں کی ضرورت ہے، کراچی میں بھی کوشش ہے کہ ایک نیا شہر بن جائے، راوی سٹی کے ساتھ 2 کروڑ درخت لگائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain