تازہ تر ین

آج کی شکست نے حزب اختلاف کی سیاسی تباہی پر مہر لگا دی ہے، فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف آ نہیں رہے انہیں لایا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے معاہدے سے معیشت بہتر ہو گی اور اسٹیٹ بینک کو ہم نے سیاسی دباؤ سے آزاد کیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ سینیٹ میں آج اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور ہوا اور حزب اختلاف عدم اعتماد کا جو خواب دیکھ رہی تھی اس میں بھی انہیں ناکامی ہوئی ہے اور حزب اختلاف کو آج بری شکست ہوئی ہے اب یہ لوگ کچھ دن آرام سے گزاریں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں قیادت کی لڑائی ہے اور پیپلز پارٹی کو بھی اپنا پتہ نہیں۔ حزب اختلاف منتشر اور ناکارہ ہے۔ آج کی شکست نے حزب اختلاف کی سیاسی تباہی پر مہر لگا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اپنا حلوہ اور منجن بیچنے کے چکر میں ہیں اور میں اس پر پریشان ہوں کہ کہیں حزب اختلاف ایک دوسرے کے کپڑے نہ پھاڑ دیں۔ یوسف رضا گیلانی کا شکریہ انہوں نے پس پردہ حکومت کا ساتھ دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لاہور میں ایک شہر بن رہا ہے اور یہ ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں پورا شہر ہے۔ مفاد عامہ کے منصوبوں کو بغیر کسی رکاوٹ مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ نئے پاکستان کا خواب شخصیات سے بالاتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں پہلی بار مختلف قوانین میں بہترین اصلاحات لائے ہیں اور لاہور میں ایک لاکھ 2 ہزار ایکڑ پر مشتمل نیا شہر بن رہا ہے۔
نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف نے پورے لندن کے ریسٹورنٹس کا دورہ کیا اور اب نواز شریف آ نہیں رہے بلکہ ان کو لایا جا رہا ہے۔ اتحادیوں کے ساتھ معاملات حل کرتے رہتے ہیں اور ق لیگ ہمارا حصہ ہیں ان کے لوگوں کا بڑا احترام کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain