کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرگئی۔ ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس خیابان نشاط میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرگئی۔ چھت ڈالنے کے دوران متعدد مزدوروں کے ملبے تلے دب گئے۔ جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
