تازہ تر ین

ٓفیفا ورلڈکپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 48کرنے کا اعلان

زیورخ (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹس میں ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا، اطلاق 2026ءکے ورلڈ کپ سے ہوگا۔افریقی اور ایشیائی ممالک کی ٹیموں بھی عالمی ٹائٹل کی دوڑ میں شمولیت کے امکانات روشن ہو گئے، پہلے مرحلے میں تین ٹیموں پر مشتمل 16 گروپس ہوں گے جس کے بعد ناک آو¿ٹ کا مرحلہ کھیلا جائے گا، ورلڈ گورننگ باڈی نے اپنے اجلاس میں متقفہ طور پر ٹیموں کی تعداد بڑھانے کے حق میں ووٹ دیئے۔ منگل کو فیفا کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا اور تمام اراکین نے متفقہ طور پر تبدیلی کے حق میں ووٹ دیئے۔ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے نئی 16 ٹیموں میں افریقی اور ایشیائی ٹیموں کی شمولیت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، پہلے مرحلے میں تین ٹیموں پر مشتمل 16 گروپس ہوں گے جس کے بعد ناک آو¿ٹ کا مرحلہ کھیلا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق نئے فارمیٹ کے مطابق ورلڈ کپ 32 دنوں پر محیط ہوگا، ٹورنامنٹ کے میچز 64 سے بڑھ کر 80 ہو جائیں گے لیکن فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں سات، سات میچز ہی کھیلیں گی، موجودہ فارمیٹ میں بھی فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں سات میچز ہی کھیلتی ہیں۔ ورلڈ گورننگ باڈی کے صدر گیانی انفینٹینو نے کہا کہ ٹیموں کی تعداد میں اضافے کے باوجود کھیل کا معیار خراب نہیں ہوگا۔ اور ساتھ ساتھ فیفا کو تقریباً ایک ارب ڈالر کی اضافی آمدنی بھی ہوگی۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلا ٹورنامنٹ 1930ءکو منعقد ہوا تھا جس میں 13 ٹیموں نے شرکت کی تھی اور اس کے بعد مختلف ادوار میں ان میں اضافہ کیا جاتا رہا، آخری بار 1998ءمیں ٹیموں کی تعداد 24 سے بڑھا کر 32 کی گئی تھی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain