تازہ تر ین

کتوں نے جو عوام کا حال کررکھا ہے وہ دیکھا ہے؟ ہائیکورٹ کا این جی او سے مکالمہ

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام اور ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست پر ڈپٹی کمشنرز کو رپورٹ سیکریٹری بلدیات کے پاس جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام، ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق طارق منصور ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
طارق منصور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ افسران تعاون نہیں کرتے جس کے وجہ سے مشکلات عوام کو ہوتی ہے۔ عدالت نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو رپورٹ سیکریٹری بلدیات کے پاس جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے رپورٹ کی روشنی میں سیکریٹری بلدیات پورے معاملے کو دیکھیں گے۔
دوران سماعت سماجی تنظیم کے وکیل نے کتوں کو مارنے کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کون ہیں اور کس لیے درخواست دائر کی ہے؟
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کتوں کو مارا جارہا ہے ، ان کی نسل کشی روکنے کے لیے درخواست دائر کی۔ عدالت نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ کتوں نے جو عوام کا حال کررکھا ہے وہ دیکھا ہے؟ وکیل کے بار بار نوٹس کے اصرار پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain