تازہ تر ین

ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس تیار کی جائے، کمل ہاسن

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے سینئر اداکار اور سیاست دان کمل ہاسن نے ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس کے قیام کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی اداکار اور سیاست دان کمل ہاسن نے ریاست کرناٹک میں باحجاب طالبہ کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ’روشن خیال فورس‘ کے قیام کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تامل ناڈو میں ایسے کسی بھی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کمل ہاسن نے کہا کہ ایک معصوم طالبہ کو ہراساں کرنا کسی صورت قبول نہیں ہے، ریاست تامل ناڈو میں روشن خیال فورس نہ صرف ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائے گی بلکہ ہم لوگوں کی سوچ بھی بھی تبدیل کریں گے۔
دوسری جانب ریاست کرناٹک کے کالج میں مسکان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بھارتی اداکاراؤں نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے انتہا پسند ہندوؤں کے عمل کی شدید مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب مسلم طالبہ مسکان کو کالج میں داخل ہونے کے بعد انتہا پسندوں نے ہراساں کیا تاکہ وہ خوفزدہ ہو جائے مگر طالبہ نے ڈٹ کر انتہا پسندوں کا مقابلہ کیا اور جواب میں اللہ اکبر کے نعرے بلند کیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain