تازہ تر ین

انقلاب ایران کے 43 سال مکمل ہونے پر لوک ورثہ اسلام آباد میں ثقافتی نمائش

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انقلاب ایران کے 43 سال مکمل ہونے پر لوک ورثہ اسلام آباد میں ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ ایرانی ثقافت کیساتھ انقلاب ایران کے رنگ بھی نمایاں تھے۔
اسلام آباد کا لوک ورثہ ایرانی ثقافت سے مزین ہوا، ہنرمندوں نے لاجواب کاری گری دکھائی، انقلاب ایران کے ر نگ بھی نمایاں نظر آئے۔
انقلاب ایران کے تینتالیس سال مکمل ہونے پر ایرانی کونسل خانے کے تعاون سےثقافتی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ ایرانی کاری گروں نے ميٹل ورک، وُڈ کارونگ، خاتم سازی اور مینا کاری کے فن کو اجاگر کیا تو ایرانی انقلاب کی تصاویر بھی نمائش کا حصہ ہیں۔
شہری بھی خوش ہیں کہ اب اسلام آباد میں بیٹھ کر بھی برادر ملک کے سارے رنگوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain