تازہ تر ین

عامر لیاقت کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی پر باتیں بنانے والوں کے لیے پیغام جاری کردیا۔
عامر لیاقت حسین نے آج صبح اپنی تیسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے دلہن اور اپنی تصویر شیئر کی، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس پر عامر لیاقت نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میری تیسری شادی کیا ہوئی؟ گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی!!! جلو، بھائی جَلو میں تو پیچھے مڑ کر دیکھتا تک نہیں ہوں‘۔
انہوں نے اپنی اہلیہ کی ویڈیو وائرل ہونے کا تذکرہ کیے بغیر لکھا کہ میاں بیوی کی ایک ساتھ تصویر بس ’سہاگ رات‘ کی نہیں ہوتی۔ عامر لیاقت نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اچھا ویسے ایک بات کہوں، سب کام پر لگ جاؤ، غیبتوں، اندازوں، افواہواں اور بدگمانیوں کے سفر پر گامزن ہوجاؤ، ہم تو گھومنے جارہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain