لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا ہے کہ حکومت خارجہ محاذ پر ناکام ہوچکی،عمران خان کا فون تو مودی بھی نہیں سنتا، چینی قیادت نے وزیراعظم سے ویڈیولنک پر بات کی۔
لاہور میں جامع مدینہ میں ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ کچھ وزراء کو وزیراعظم عمران خان نے اسناد عطا کیں جس کا مطلب انکا کھیل ختم ہوجاتاہے، ہم نے اپنے آنے والے کھیل کا عندیہ دیدیا ہے، حسن کارکردگی کا نام نہیں لے سکتا وگرنہ نوجوانوں کو عجیب خیال آئیں گے، کبھی کہتے معاشی ترقی کو دنیا نے تسلیم کر لیا، جب خود کہا تو خزانے کے وزیر کو سند سے کیوں محروم رکھا۔
انہوں نے کہا کہ حکمران کہتے ہیں وزیر خارجہ کی بہترین پرفارمنس ہے تو شاہ محمود کو سند سے کیوں محروم رکھا گیا، اگر دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے تو پرویز خٹک کو کیوں سند نہیں دی، وزارت ابلاغ میں فواد چودھری کو اخلاقیات کو گھر چھوڑ آتے ہیں تو اسے کیوں نہ سند دیا، شیخ رشید کو بھی سند سے محروم کر دیا، سمجھ نہیں آئی ترجیحات کیسے ذہن میں آئیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ادھر سے تمغے دے رہے ہیں، حالیہ منی بجٹ میں ٹیکس بڑھا دیا، آج سے تین روپے کی بجلی کی قیمت بڑھا دی، عام آدمی اپنے بچوں کو زبح و دریا برد کر رہے ہیں، پارلیمنٹ کے سامنے بچے برائے فروخت کے کتبے لگائے جا رہے ہیں اور آپ تمغے دے رہے ہو۔ کامیاب خارجہ پالیسی کا حال دیکھیں امریکی دصر جوبائیڈن فون نہیں کرتا، مودی فون سنتا نہیں، چین جاتا تو چینی قیادت ویڈیو لنک پر بات چیت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کا بہانہ تھا تو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے کیوں اسی روز ملاقات کی۔ کوئی پڑوسی ہم سے خوش نہیں، ایران خارجہ پالیسی پر بھارت کے پلڑے میں کھڑا ہے، چین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر نالاں ہے۔ سعودی عرب کا قرضہ اتارنے کےلئے چودہ فیصد چین نے پیسہ دیا۔