اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کریں گے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ، وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین اور حسین الٰہی بھی شرکت کریں گے۔ مسلم لیگ کے سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی اور خیبرپختونخواہ اسمبلی کے تمام ارکان اجلاس کا حصہ ہوں گے، آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
