لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی دوبارہ بحالی کیلئے کوشاں اور پاکستانی شائقین کیلئے ویسٹ انڈیز سے ایک بڑی خبر آگئی ہے کیونکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی تجویز مسترد کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ویسٹ انڈیز نے فیکا کی رپورٹ کے بعد لاہور میں میچز کھیلنے سے انکار کردیا ہے اور سکیورٹی وفد بھی پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ویسٹ انڈیز کی سکیورٹی ٹیم نے اس ماہ سکیورٹی کا جائزہ لینے آنا تھا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ٹی ٹونٹی میچز کیلئے گفتگو جاری رکھیں گے۔