تازہ تر ین

شاہین کی جارحانہ بیٹنگ، آفریدی بھی تعریف کرنے پر مجبور

لاہور : (ویب ڈیسک) پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے خلاف شاہین آفریدی نے اپنی عمدہ بیٹنگ سے سب کو حیران کر دیا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے میچ میں شاہین آفریدی نے مشکل وقت میں بہترین بیٹنگ کی اور صرف 20 گیندوں پر 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 2 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔
شاہین آفریدی کی بیٹنگ کہ وجہ سے لاہور قلندرز کی ٹیم میچ ٹائی کرنے میں کامیاب رہی جو بعد میں سپر اوور پر پشاور زلمی نے جیت لیا۔
فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کی بیٹنگ نے شاہد آفریدی کو بھی خوش کر دیا۔انہوں نے شاہین آفریدی اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا “شاہین آفریدی یو بیوٹی”.
شیئر کی گئی تصویر میں دونوں بیٹنگ کے بعد ایک جیسے انداز میں جشن منا رہے ہیں۔ شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کا ایک جیسا نام ، شرٹ نمبر اور پھر ایک جیسا انداز شائقین میں خوب مقبول ہے۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی کا رشتہ شاہد آفریدی کی بیٹی سے طے ہوا ہے۔ مستقبل کے داماد سسر کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو اور ٹوئٹس کا تبادلہ اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنا رہتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain