تازہ تر ین

پی ٹی آئی کو دھچکا، فیصل واوڈا کی خالی نشست پیپلز پارٹی نے جیت لی

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دھچکا لگ گیا، فیصل واوڈا کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی سیٹ پاکستان پیپلز پارٹی نے جیت لی۔
فیصل واوڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی میں پولنگ 5 بجے تک جاری رہی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب ہو گئے، انہوں نے 99 ووٹ حاصل کیے۔
اس سے قبل فیصل واوڈا کی نااہلی کے فیصلے کے بعد سینیٹ کی کراچی سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو دھچکا لگا ہے۔ سینیٹ کی اس نشست کے الیکشن کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود پی ٹی آئی کے کئی ارکانِ سندھ اسمبلی ووٹ دینے پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی رکن دیوان سچل نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی کریم بخش گبول بھی سندھ اسمبلی پہنچے تھے۔
یاد رہے کہ فیصل واوڈا کی دہری شہریت کے باعث نااہلی کے سبب خالی ہونے والی نشست پر آغا ارسلان کو پی ٹی آئی نے اپنے امیدوار کے طور پر کھڑا کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پہلے پی ٹی آئی، پھر ایم کیو ایم اور اس کے بعد گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے بھی فیصل واؤڈا کی دہری شہریت کے باعث نااہلی کے سبب خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر آج ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے اپنی اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماؤں سے اس حوالے سے رابطہ کر کے ان سے بھی سینیٹ انتخاب میں حصہ نہ لینے کی سفارش کی گئی تھی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain