تازہ تر ین

سیاسی ملاقاتیں عروج پر، ایم کیو ایم وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن جمع کروانے کے بعد سیاسی ملاقاتیں عروج پر پہنچ گئیں، ایم کیو ایم کے وفد کی پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) وفد خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے پہنچا تو پی ڈی ایم سربراہ نے خود استقبال کیا۔
ملاقات میں خالد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر،عامر خان، کنور نوید شامل ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی نمائندگی اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان کر رہے ہیں۔
اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے خالد مقبول کی قیادت میں زرداری ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی سے ملاقات سے قبل ایم کیو ایم رہنماؤں نے مسلم لیگ ق کے وفد سے بھی ملاقات کی تھی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain