وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اور گورنر چوہدری سرور سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی محاذ پرپہلا اور اہم مرحلہ اسلام آباد ہے، حکومت پُراعتماد اورمستحکم ہے، پنجاب کی سیاسی صورتحال پرتفصیلی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔
ملاقات میں صوبے کے انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ وفاق میں اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرچکی ہیں جبکہ پنجاب میں بزدار حکومت کیخلاف تحریک انصاف کا جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ متحرک ہے۔