تازہ تر ین

پارٹی اور میں آپ کے ساتھ ہیں: وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دہانی

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو یقین دہانی کروائی کہ پارٹی اور میں آپ کے ساتھ ہوں، بغیر کسی خوف کے کام کریں۔
عمران خان، گورنر پنجاب چودھری سرور، صوبائی وزراء کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ وزیراعظم کے اعتماد نے پنجاب قیادت کو قائل کر لیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کچھ نہیں ہونے جارہا۔ کیوں گھبرائے ہوئے ہیں،۔ اس دوران شرکاء عمران خان کے اندازِ مخاطب کو دیکھ کر مسکرا اُٹھے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں وزیر اعلیٰ سمیت گورنر، صوبائی وزرا کو وفاق میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے پر فوکس کرنے کی ذمہ داری دے دی گئی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گورنر اور وزیر اعلیٰ اراکین قومی اسمبلی کیساتھ رابطے بڑھائیں اور ملکر کام کریں جبکہ عثمان بزدار کو اراکین صوبائی اسمبلی اور وزراء کی شکایات کو دور کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دہانی کروائی کہ پارٹی اور میں آپ کے ساتھ ہوں، بغیر کسی خوف کے کام کریں۔ پنجاب کے معاملات مشاورت سے بعد دیکھیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدم اعتمادسے پہلے اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، اگر اپوزیشن 172 ووٹ پورے کر جائے تو پھر میرے سے کمزور شخص کوئی نہیں ہو گا، اس وقت اپنا فوکس صرف اسلام آباد رکھیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain