لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزمہ اداکارہ صبا قمر کی غیر حاضری کی معافی منظور کرلی۔
لاہور ضلع کچہری میں مسجد وزیر خان میں گانے کی عکسبندی کے دوران رقص کے مقدمے میں آج بھی صبا قمر اور گلوکار بلال سعید پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی جبکہ جج نے صبا قمر کی عدم حاضری کی معافی منظور کرلی۔
عدالت نے اداکار بلال سعید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صبا قمر ڈرامے کی شوٹنگ کے سلسلے میں دبئی گئی ہوئیں ہیں جہاں وہ 14 مارچ سے 31 مارچ تک قیام کریں گی۔ اس لیے ان کی حاضری معافی منظور کی جائے جبکہ اداکار بلال سعید کی حاضری معافی میں موقف اختیار کیا تھا کہ اداکار بخار اور زکام میں مبتلا ہیں اس لیے انکی بھی حاضری معافی منظور کی جائے۔
واضح رہے کہ دونوں اداکاروں پر مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے دوران کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔