لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار شاہد نے 70 اور 80 کی دہائی میں پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنا سکہ جمایا، انہوں نے کیریئر میں متعدد سپر ہٹ فلمیں دیں، لیجنڈ اداکار کو شاندار پرفارمنس پر متعددایورڈز سے نوازا گیا۔
لیجنڈ اداکار شاہد نے فلم انڈسٹری میں 70 کی دہائی میں قدم رکھا، پہلی فلم ایک رات میں کاسٹ ہوئے، دوسری فلم آنسو میں بطور ولن کام کیا، دونوں فلموں کی کامیابی سے شاہد کامیابی کی ضمانت بن گئے۔ اداکار شاہد نے شبنم، رانی، نشو، سنگیتا، بابرہ شریف، دیبا سمیت اپنے دور کی تقریباً ہر ہیروئین کے ساتھ کام کیا۔
ان کی فلم امراو جان ادا کا شمار سپرہٹ فلموں میں ہوتا ہے۔ شاہد کی مشہور فلموں میں تہذیب، شمع محبت، گھرانہ، پیار کا وعدہ، نوکر ووہٹی دا، مرزا جٹ اور دیگر شامل ہیں۔
اداکا رشاہد نے ایک فلم پروڈیوس بھی کی، فلموں میں شاہد کی شاندار پرفارمنس پر انہیں متعددایورڈز سے نوازا گیا۔ اداکار شاہد نے فلم کے علاوہ ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں بھی کام کیا جس میں ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔
