ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کی گاڑی فوٹوگرافر سے غیردانستہ طور پر ٹکرائی جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور حالیہ دنوں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی اداکارہ ملائکہ اروڈا کی عیادت کرنے ان کے گھر گئیں اور جب واپس جانے کے لیے باہر آئیں تو فوٹوگرافرز کا جم غفیر لگا ہوا تھا، اس دوران کرینہ کے ڈرائیور نے گاڑی ایک فوٹوگرافر کی ٹانگ پر چڑھا دی جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہوا
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرائیور سے غلطی ہوئی کیوں کہ رش کے باعث وہ فوٹوگرافر کے پاؤں پر دھیان نہ دے سکا جس کے باعث حادثہ پیش آیا، معمولی زخمی ہونے کے باوجود فوٹوگرافر نے تصاویر و ویڈیوز بنانے کا کام جاری رکھا۔
جائے وقوع پر کرینہ کپور نے اپنے ڈرائیور کی سرزنش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ گاڑی کو سنبھالو۔ اداکارہ نے فوٹوگرافرز کو بھی کہا اسی وجہ سے کہتے ہیں تم لوگ تصویر لینے کے چکر میں بھاگا مت کرو۔
یاد رہے کہ دو روز قبل اداکارہ ملائکہ ایک فیشن ایونٹ میں شرکت کے بعد پونے سے ممبئی واپس آرہی تھیں جب ان کی کار خطرناک حادثے کا شکار ہوئی تاہم اب اداکارہ کی حالت بہتر ہے اور بالی ووڈ شخصیات عیادت کرنے آرہی ہیں۔