اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر توانائی حماد اظہر طبیعت ناساز ہونے کے سبب بے ہوش ہو گئے، انہیں وزیراعظم ہاوس میں فوری طبی امداد دی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ حماد اظہر کی طبیعت ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے خراب ہوئی جس کے بعد وہ ہوش کھو بیٹھے۔ وزیراعظم ہاوس کے سٹاف نے انہیں فوری طور پر طبی امداد بہم پہنچائی۔
