تازہ تر ین

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اگلے ہفتے تک جا سکتی ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و قانون فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اگلے ہفتے تک جا سکتی ہے۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کر دی تھی اور حکم دیا تھاکہ 9 اپریل کو صبح ساڑھے 10 بجے اجلاس بلا کر عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے۔
لیکن اب وزیر قانون و اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اگلے ہفتے تک جا سکتی ہے
ان کا کہنا تھاکہ ہم زیادہ وقت نہیں لیں گے، بحث سے قبل سیکرٹری خارجہ ایوان کو خط پر بریفنگ دیں گے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کل قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain