عمران خان پاکستان کے بائیسویں وزیرِاعظم تھے جنہوں نے 18 اگست 2018 کو وزیرِاعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا مگر وہ اپنی پانچ سالہ مدت پوری نہ کر سکے اور 10 اپریل 2022 کو اپنے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ملک کے وزیرِاعظم نہیں رہے۔ عمران خان وہ واحد وزیرِاعظم تھے جن کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے۔ اس سے قبل ماضی میں دو وزرائے اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جو کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔
