تازہ تر ین

آئی ایس پی آر نے غیر ملکی میڈیا کی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے بی بی سی کی  خبر کو جعلی کہانی ، بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے  کہا گیا کہ بی بی سی اردو کی  گمراہ کن سٹوری بنیادی صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے،یہ ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ لگتا ہے، معاملہ بی بی سی حکام کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق  بی بی سی کی پروپیگنڈہ کہانی میں کوئی معتبر، مستند اور متعلقہ ذرائع نہیں۔

یادرہے کہ بی بی سی نے ملک کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں ایک اعلیٰ عہدیدار کی برطرفی اور پھر 2 اہم شخصیات کی ہیلی کاپٹر پر وزیراعظم ہائوس آمد کا دعویٰ کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain