لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اُن کی اہلیہ، بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے گورا بچہ ہونے کیلئے بہت سارے سیب کھائے تھے۔
گزشتہ دنوں شعیب ملک نے سحری ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی۔ متعدد دلچسپ سوالوں کے جوابوں اور گپ شپ کے دوران شعیب ملک نے اہلیہ سے متعلق حیران کُن بات بھی بتائی
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ‘ ثانیہ مرزا گورا بچہ چاہتی تھیں، اسی لیے ثانیہ مرزا کی والدہ نے اُنہیں خوب سیب کھلائے تھے۔ شعیب ملک کی اس بات کی تائید کرتے ہوئے شو کی میزبان ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ہاں یہ بات عام ہے کہ اگر گورے بچے کی خواہش مند خواتین سیب کھائیں تو بچہ گورا پیدا ہوتا ہے ۔