تازہ تر ین

ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی وکیل کا بھارتی شہری سے فنڈنگ کا الزام مسترد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی وکیل نے کسی بھی بھارتی شہری سے فنڈنگ لینے کا الزام مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے جتنا پیسہ بھی آیا سب ظاہر کیا گیا۔
الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں تحریک انصاف کے دفاتر غیر فعال ہیں، بعض مطلوبہ ریکارڈ دفاتر بند ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں ہو سکا۔
انور منصور نے کہا کہ غیرملکی حکومت، ملٹی نیشنل یا مقامی کمپنیوں سے فنڈ نہیں لئے جا سکتے، باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن ممنوعہ فنڈنگ کا الزام غلط ہے، کسی ہندو شہری نے دوہری شہریت حاصل کی تو کیا وہ غیرملکی ہوگیا ؟ کیا پاکستان میں ہندو سکھ اور عیسائی نہیں رہتے ؟ اگر فنڈ دینے والے غیر ملکی ہیں تو اکبر بابر اپنا الزام شواہد کیساتھ ثابت کریں۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس کی مزید سماعت 19 اپریل تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ایزی لوڈ والا شخص پیش کیا جاتا ہے، مریم نواز اور بلاول بھٹو خود الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔ اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے لیے جبکہ عمران خان پاکستان سے لڑ رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain