تازہ تر ین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر کاروبار میں اضافے کے بعد اختتام تک معمولی مندی دیکھنے میں آئی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز سوموار کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 342 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 944 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
دن کے اختتام تک کاروبار میں مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 61 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 46 ہزار 539 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سیاسی صورتحال اور حکومت کی تبدیلی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا نیا ریکارڈ قائم ہوا تھا، ایک دن میں سب سے زیادہ 1700 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔
گزشتہ سوموار 11 اپریل کو مارکیٹ کا آغاز 44 ہزار 444 پوائنٹس پر ہوا اور چند منٹس میں ہی انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain