تازہ تر ین

لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے بھارت کے نئے آرمی چیف مقرر

لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈےکو بھارت کا نیا آرمی چیف مقرر کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل منوج پانڈے بھارت کے نئے آرمی چیف ہوں گے، جنرل منوج پانڈے اپریل کے آخرمیں عہدہ سنبھالیں گے، وہ بھارت کے 29 ویں آرمی چیف ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نراونے 30 اپریل کوریٹائرہوجائیں گے۔

جنرل منوج پانڈےکا تعلق بھارتی آرمی کی انجینیئرنگ کور سے ہے اور وہ انجینیئرنگ کور سے آرمی چیف مقرر ہونے والے پہلے افسر ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain