تازہ تر ین

مصباح کا نوجوان کرکٹرز بارے اہم انکشاف …. عماد وسیم اورحسن علی بھی شامل

لاہور(ویب ڈیسک ) کپتان ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق نوجوان کرکٹرز کے گن گانے لگے، انھوں نے حسن علی کو ٹیسٹ کرکٹ کیلئے بھی موزوں قرار دے دیا۔ٹیسٹ کپتان کا کہنا ہے کہ پیسر ہر طرح کے ہتھیاروں سے لیس اور مشکل صورتحال میں بھی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتے، انھوں نے عماد وسیم کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلا کا اعتماد آل راو¿نڈرکومتزلزل نہیں ہونے دیتا، پاکستان کو اس طرح کے پلیئرزکی اشد ضرورت ہے۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ حسن علی ٹیسٹ کرکٹ کیلئے بھی موزوں بولر ہیں،ایک انٹرویو میں کپتان نے کہا کہ پیسر کا ٹمپرامنٹ زبردست ہے، وہ آف کٹر، پیس میں تبدیلی، باو¿نس سمیت ہر طرح کے ہتھیاروں سے لیس ہیں،مڈل میں بولنگ کررہے ہوں یا آخر میں حسن جارح مزاج بیٹسمینوں کے سامنے مشکل صورتحال میں بھی کسی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتے، کم عمری کے باوجود وہ اپنی غلطیوں سے فوری سیکھتے، بہترین فٹنس کے حامل اور ذمہ دارانہ رویہ کے بھی مالک ہیں، وہ کاکول اکیڈمی میں ملٹری ٹرینرز کی رہنمائی میں تربیتی کیمپ کے دوران ہر سرگرمی میں پیش پیش ہوتے تھے۔مصباح نے عماد وسیم کو بھی قابل بھروسہ کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آل راو¿نڈر بال اور بیٹ دونوں سے ٹیم کیلئے عمدہ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، گیند ٹرن نہ بھی ہورہی ہو تو پیس کم یا زیادہ کرنے کے ساتھ اچھی لائن اور لینتھ سے رنز کا حصول دشوار بنائے رکھتے ہیں، وہ گیم پلان کوسمجھتے اور بیٹسمین کی نفسیات سے کھیلتے ہوئے اس کو غلط اسٹروک پر مجبور کردیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عماد بیٹنگ میں کسی دباو¿ کا شکار نہیں ہوتے اور میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلتے ہیں، دونوں شعبوں میں بلا کا اعتماد ان کو متزلزل نہیں ہونے دیتا۔مصباح الحق نے واضح کیا کہ پاکستان کو اس طرح کے کھلاڑیوں کی اشد ضرورت ہے جو ذہنی طور پر مضبوط رہتے ہوئے لڑنے کا جذبہ رکھتے ہوں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain