اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ منحرف اراکین کو فوری طور پر نا اہل کیا جائے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی میں وفاداریاں تبدیل کیں، ابھی تک ان تمام لوٹوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟
انہوں نے کہا کہ 25 لوگ جنہوں نے ووٹ ڈالے، ان سب کا ریکارڈ موجود ہے، پاکستان کے عوام تو ان لوٹوں کو پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں الیکشن کمیشن رات تین بجے بھی جاگ رہا تھا۔
