اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سندھ ہاؤس حملہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عطاء اللہ اور فہیم خان کی ضمانت مسترد کر دی۔ پولیس نے پی ٹی آئی ایم این ایز کو گرفتار کرلیا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر ملزمان کو گرف۔تار کیا گیا۔ عدالت نے گزشتہ ہفتے ممبران قومی اسمبلی کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔
