اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سےامریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں وزیرمملکت برائے امورخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔پاکستان امریکہ سے باہمی احترام،اعتماد اور مساوات پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔
