لندن(ویب ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف کا طیارہ لندن میں دھند کا شکار ہوگیا ،2بار تیاری پکڑنے کے باوجود اڑان نہ بھر سکا۔ وزیر اعظم نواز شریف کا طیارہ لندن میں دھند کا شکار ہوگیا ہے،وزیر اعظم کی لندن سے واپسی تاحال نہیں ہوسکی ہے،وزیر اعظم نواز شریف کے طیارے نے2بار تیاری پکڑی لیکن اڑان نہیں بھر سکا،ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی شیڈول کے مطابق روانگی ہوگی۔